کہا جاتا ہے کہ نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے اور ان تصویروں کو دیکھ کر بھی یہی لگتا ہے کہ نیند واقعی نرم و گداز بچھونے کی محتاج نہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کھینچی گئی ان تصاویر میں مختلف افراد اپنے اپنے انداز اور سہولت کے مطابق نیند پوری کر رہے ہیں۔