پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ کی صبح ایک بم دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم ازکم نو افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور میں پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دھماکا گلاب آباد میں ایک زیر تعمیر پل کے قریب ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے کے وقت فرنٹیئر کور کی وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی بھی اس کی زد میں آگئی جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی حکام نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے اور حیاب آباد یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔