بحرِ اوقیانوس میں جنم لینے والا شدید طوفان 'مریا' پورٹو ریکو میں تباہی مچانے کے بعد ڈومینیکن ری پبلک سے ٹکرا گیا ہے۔ 'کیٹیگری 4' شدت کے طوفان نے بدھ کو امریکہ کے زیرِ انتظام علاقے پورٹو ریکو کو نشانہ بنایا تھا۔
تصاویر: طوفان 'مریا' پورٹو ریکو سے ٹکرا گیا
5
امریکہ کے 'نیشنل ہری کین سینٹر' نے پورٹو ریکو کے پورے جزیرے کے لیے سیلابی وارننگ جاری کی ہے اور جزیرے پر آباد 34 لاکھ افراد کو خبردار رہنے کا کہا ہے
6
'مریا' نے پیر کی شام جس وقت کیریبین کے مشرقی جزیرے ڈومینیکا کو نشانہ بنایا تھا اس وقت اس کی شدت پانچ تھی جو انتہائی شدید طوفان کو ظاہر کرتی ہے۔
7
پورٹو ریکو کے گورنر ریکارڈو روزیلو کے مطابق طوفان سے جزیرے پر اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
8
نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث پورٹو ریکو میں جمعے تک 20 سے 30 انچ تک طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث جزیرے کے بیشتر علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں