دنیا بھر سے منتخب کردہ تصاویر
دنیا بھر سے منتخب کردہ تصاویر

1
ہیٹی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت اس عدالتی فیصلے کے بعد آئی جس میں وزرا اور سرکاری حکام پر 2018ء میں وینزویلا سے ملنے والی امداد میں خورد برد کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر جووینل موائس اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔

2
اسرائیلی فورسز اور فلسطین مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے بچے کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

3
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز اس ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گی۔ ان کے مستعفی ہونے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی۔

4
جنوبی کوریا کی کاؤنٹی گوسیانگ میں سکیورٹی کے پیش نظر اہلکاروں نے سیاحوں کو اپنی حفاظت میں لے رکھا ہے۔