پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ ان دنوں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر کئی شہروں میں نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔
پاکستان بھر میں بارشیں، کئی شہروں میں نظام زندگی متاثر

1
بارشوں سے جہاں بہت سے افراد کو مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں کچھ لوگ اس صورت حال سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اسلام آباد کی شاہراہ پر گدھا گاڑی چلانے والا نوجوان بارش میں لطف لیتے ہوئے اپنے کام میں مصروف ہے۔

2
کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہی تباہ کن ثابت ہوئی اور 10 سے زائد افراد کی موت کا سبب بن گئی۔ شاہراہیں زیر آب آگئیں جس سے سڑکیں اور ذرائع آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوا. جبکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہوا.

3
کراچی میں بارشوں کی تباہی سے ہونے والے نقصان میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے سال ٹرکس تک زیر آب آگئے جس سے سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی

4
لاہور میں بارشوں سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ذرائع نقل و حمل بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ رکشا اور موٹر سائیکل سے سفر کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔