رسائی کے لنکس

جلد ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کی تصویری جھلکیاں

فلم کے تعارف کے لئے، پروڈیوسر مومنہ درید نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں، دیگر کرئیو اور شوبزنس سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پیش ہے اس تقریب کی کچھ تصویری جھلکیاں اور فلم ’بن روئے‘ کے کچھ مناظر :

امریکہ کے سینٹا باربرا، کیلیفوریا اور سین فرانسیکو شہروں کی سرسبز و شاداب اور خوب صورت وادیوں میں ایک حسین پاکستانی جوڑے کی محبت پروان چڑھے اور اس میں آپ کو اتار چڑھاوٴ دیکھنے کو ملے تو اس کا پہلا نام۔۔ ’بن روئے‘ ہوگا۔ ’بن روئے‘ انسانی احساسات اور محبت کی ایسی شاندار عکاسی ہے جس کا جواب کوئی نہیں۔ کیوں کہ پاکستانی پردہ سیمیں پر ایسا تصور اب تک محال رہا ہے۔ باالفاظ دیگر ۔۔’تصور سے بالاتر‘

ہم ٹی وی نیٹ ورک پر ایک سے بڑھ کر ایک شاندار ڈرامے پیش کرنے والی مومنہ درید اب ’چھوٹے اسکرین‘ سے ’بڑے اسکرین‘ پر براجمان ہونے والی ہیں۔ ’بن روئے‘ ان کی پہلی تخلیق ہے جو رواں برس عیدالفطر پر سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

’بن روئے‘ بہت سے حوالوں سے پاکستان میں اب تک بننے والی فلموں سے مختلف ہوگی۔ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ ’بن روئے‘ ملکی سینما انڈسٹری کیلئے بھی ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ خاص کر ایسے موقع پر جبکہ فلم انڈسٹری ایک نیا جنم لے رہی ہے۔

پروڈیوسر مومنہ درید کی جانب سے فلم کے تعارف کے لئے کراچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں ،دیگر کرئیو اور شوبزنس سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پیش ہے اس تقریب کی کچھ تصویری جھلکیاں اور فلم ’بن روئے‘ کے کچھ مناظر :

مزید لوڈ کریں

16x9 Image

وسیم صدیقی

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
XS
SM
MD
LG