رسائی کے لنکس

’ورجن گیلیکٹک‘ قبل از وقت بریک لگانے کے باعث تباہ ہوا


تفتیش کار لورنڈا وارڈ کا کہنا تھا کہ اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ شاید پائلٹ اس طرح بھی ناکام ہو سکتا ہے۔

تفتیش کاروں نے گزشتہ سال ’ورجن گیلیکٹک‘ نامی خلائی جہاز کی آزمائشی پرواز کے دوران گر کرتباہی کی وجہ اس کے پائلٹوں کو دی جانے والی تربیت کو قرار دیا ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ اکتوبر کو دوران پرواز قبل از وقت بریک لگائے جانے کی وجہ سے یہ خلائی جہاز فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا۔

اس حادثے میں پائلٹ زخمی جب کہ معاون پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

لوگوں کو زمین کے مدار سے آگے تک کی سیر کروانے کے لیے تیار کیے گئے اس خلائی جہاز کی کمپنی نورتھروپ گرومن کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔

تفتیش کار لورنڈا وارڈ کا کہنا تھا کہ اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ شاید پائلٹ اس طرح بھی ناکام ہو سکتا ہے۔

تباہ ہونے والے خلائی جہاز کے معاون پائلٹ نے اس وقت بریک آن کر دیے جب وہ انتہائی تیز رفتاری سے محو سفر تھا۔ بریک سسٹم آن ہونے کی وجہ سے خودکار انداز میں بریک لگی اور جہاز فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

ورجن کمپنی جس نے تجارتی بنیادوں پر2015ء میں یہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اس نے سینکڑوں لوگوں خلائی سفر کے لیے پیشگی بکنگ بھی کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG