رسائی کے لنکس

’فلک پر جشن‘، پانچ سیاروں کی صف بندی


فائل
فائل

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سیارے کافی روشن ہوں گے اور ایک قطار میں نمایاں ہوں گے، جہاں عطارد دائیں جانب پہلے نمبر پر ہوگا۔ سیارے ستاروں سے علیحدہ دکھائی دیں گے، چونکہ وہ زیادہ درخشاں اور چمکیلے ہوتے ہیں، اور ستارے کی طرح اُن کی چمک ماند نہیں پڑتی

بدھ سے ایک ماہ کے لیے، پانچ سیارے۔۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل۔۔ ایک قطار میں کھڑے ہوں گے۔ فلکیات کے ماہرین اِسے’آسمانی جشن‘ کا نام دے رہے ہیں، جس قطار کو صبح سویرے فلک پرصاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید برآں، توقع یہ کی جارہی ہے کہ یہ سیارے کافی روشن ہوں گے اور ایک قطار میں نمایاں ہوں گے، جہاں عطارد دائیں جانب پہلے نمبر پر ہوگا۔

سیارےستاروں سے علیحدہ دکھائی دیں گے، چونکہ وہ زیادہ درخشاں اور چمکیلے ہوتے ہیں، اور ستارے کی طرح اُن کی چمک ماند نہیں پڑتی۔

’ارتھ اسکائی ڈاٹ آرگ‘ کے مطابق، 2015ء کے اوائل کے بعد پہلی بار یہ قدرتی نظارہ دکھائی دیگا کہ سیارے قطار باندھیں گے۔
ارتھ اسکائی نے اپنے ویب سائٹ پر کچھ دلچسپ تصاویر اور ہدایت نامہ شائع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG