سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے جہاں پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے کارکن لاہور کا رخ کر رہے ہیں، وہیں انتظامیہ نے بھی انہیں روکنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں سے لاہور آنے والے ن لیگ کے قافلوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا ہے جب کہ کئی کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تصاویر: نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں اور گرفتاریاں
9
پولیس کے دستے اندرون شہر کے اس علاقے میں موجود ہیں جہاں سے ایک جلوس کو ایئرپورٹ روانہ ہونا تھا۔
10
لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کی جانب جانے والی سڑک پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔