سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے جہاں پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے کارکن لاہور کا رخ کر رہے ہیں، وہیں انتظامیہ نے بھی انہیں روکنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں سے لاہور آنے والے ن لیگ کے قافلوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا ہے جب کہ کئی کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تصاویر: نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں اور گرفتاریاں

1
مسلم لیگ ن کی ایک بزرگ خاتون کارکن لاہور مسجد کے باہر موجود ہیں جہاں سے مرکزی ریلی ایئرپورٹ روانہ ہوئی۔

2
پولیس کے دستے لاہور ایئرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے جا رہے ہیں۔

3
مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے لیے تیار کیا گیا ایک ٹرک

4
مسلم لیگ (ن) کے جذباتی کارکن لاہور کی لوہاری مسجد کے باہر نعرے بازی کر رہے ہیں۔
فیس بک فورم