رسائی کے لنکس

سیاسی نظریات کا تعلق انسانی جین سے ہے


سیاسی نظریات کا تعلق انسانی جین سے
سیاسی نظریات کا تعلق انسانی جین سے

ایک نئے سائنسی مطالعے سے یہ ظاہر ہواہے کہ اگرچہ ماحول اور قریبی حلقہ ایک حد تک کسی انسان کے سیاسی نظریات کو متاثر کرتا ہے لیکن سیاسی نظریہ بنانے میں تقریباً 50 فی صد تک ایک مخصوص جین اپنا کردار ادا کرتاہے

اب تک یہ خیال کیا جاتا رہاہے کہ لوگوں کے سیاسی نظریات اور پسند وناپسند کاتعلق ان کے گردوپیش کے ماحول، والدین اور دوست احباب کے اثرورسوخ کے تابع ہوتا ہے ۔

لیکن ایک نئے سائنسی مطالعے سے یہ ظاہر ہواہے کہ اگرچہ ماحول اور قریبی حلقہ ایک حد تک کسی انسان کے سیاسی نظریات کو متاثر کرتا ہے لیکن سیاسی نظریہ بنانے میں تقریباً 50 فی صد تک ایک مخصوص جین اپنا کردار ادا کرتاہے۔

رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر روز مک ڈرماٹ اس سلسلے کے ایک مطالعاتی جائزے کی شریک مصنفہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ سماجی پہلو، مثلاً خاندان، اور دوست احباب وغیرہ لوگوں کی سیاسی وابستگیوں کو ایک شکل دے سکتا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کسی شخص کی سیاسی سوچ میں جین عمومی کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ مثال کے طورپر کسی شخص میں موجود اعتدال پسندی یا قدامت پسندی کے رجحان کا تعلق عموماً اس کے جین سے ہوتا ہے۔

صفیہ کاظم کی آواز میں آڈیو رپورٹ سننے کے لیے ’کلک‘ کیجیئے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00


یہ تحقیق امریکہ اور آسٹریلیا میں اس سلسلے میں کیے جانے والے درجنوں مطالعاتی جائزوں کے تجزیے پر مبنی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سائنس کے مطابق ہو بہو متشابہ جڑواں افراد کا ڈی این اے ایک جیسا ہوتا ہے اور ان میں سیاسی نظریات کی یکسانیت کا امکان60 فی صد سے زیادہ ہوتا ہے۔ جو سیاسی سوچ کی تعمیر میں جین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اسی طرح ایسے جڑواں افراد کے سیاسی سوچ اور نظریات بھی، جن کا ڈی این اے ایک جیسا نہیں ہوتا، عموماً ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے کچھ ایسے مخصوص خلیوں کی نشان دہی کی ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ انسان کے سیاسی طرز عمل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

مک ڈرماٹ کہتی ہیں کہ جینیاتی اثر کے تابع سیاسی نظریات سماجی مسائل پر کوئی رائے قائم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہم نسل درنسل اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کرتے چلے آرہے ہیں۔ لیکن ہمارے نظریات کے برعکس آج کے جدید دور میں ان کی سوچ اور رویے اسقاط حمل، ہم جنس شادیاں اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کی جانب مائل دکھائی دیتی ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ قریبی ماحول ان کے نظریات کی تشکیل میں زیادہ مؤثر نہیں ہیں۔
XS
SM
MD
LG