رسائی کے لنکس

عدالتی اُمور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت: سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے انٹیلی جینس اداروں کی عدلیہ کے معاملات پر مداخلت کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا۔

11:26 27.3.2024

تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے بعد بجلی پیدا کرنے والے منصوبے تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا۔

پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹی فائیو منصوبے پر کام روکا گیا ہے اور اگلے نوٹی فکیشن تک تعمیراتی کام معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ شانگلہ خود کش حملے میں پانچ چینی انجینئرز سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ قافلہ اسلام آباد سے پراجیکٹ کی جانب رواں دواں تھا۔

11:07 27.3.2024

جے یو آئی (ف) کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے عوامی تحریکِ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ انہوں نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تحریک میں وہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں۔ ان کے بقول تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لیے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے 25 اپریل کو بلوچستان کے علاقے پشین، دو مئی کو کراچی اور نو مئی کو پشاور میں عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG