کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جمعہ کو میکسیکو پہنچے جہاں ہزاروں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ پوپ کا اس کیتھولک اکثریتی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا استقبال میکسیکو کے صدر اینریک پینیا نیئتو اور ان کی اہلیہ انجلیکا رویرا نے روایتی رقص اور پوپ کے مداحوں کے ایک بڑے مجمعے کے ساتھ کیا۔
پوپ فرانسس کا دورہ میکسیکو

1
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جمعہ کو میکسیکو پہنچے۔

2
پوپ فرانسس کا میکسیکو کے صدر اینریک پینیا نیئتو اور ان کی اہلیہ انجلیکا رویرا نے روایتی رقص اور پوپ کے مداحوں کے ایک بڑے مجمعے کے ساتھ کیا۔

3
میکسیکو آمد سے قبل پوپ نے روسی آرتھوڈاکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ مذہبی اتحاد کے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

4
یہ پوپ کا اس کیتھولک اکثریتی ملک میکسیکو کا پہلا دورہ ہے۔