امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے ہیں۔ احمد آباد نریندر مودی کا آبائی شہر بھی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے دیس پہنچ گئے
5
گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے 'ہاؤڈی مودی' تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی جسے 'نمستے ٹرمپ' کا نام دیا گیا۔
6
سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات میں سجائی گئی تقریب 'نمستے ٹرمپ' میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
7
صدر ٹرمپ مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے اندرون شہر پہنچے۔ راستے میں جگہ جگہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں امریکہ اور بھارت کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔