امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ریاست گجرات کے شہر احمد آباد پہنچ گئے ہیں۔ احمد آباد نریندر مودی کا آبائی شہر بھی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے دیس پہنچ گئے

1
امریکی خاتون اول میلانیا بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شریک سفر ہیں۔

2
صدر ٹرمپ کی آمد پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 'جپھی' دے کر اپنے مہمان کا استقبال کیا۔

3
کسی بھی امریکی صدر کا یہ آٹھواں اور صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔

4
صدر کی آمد پر وزیراعظم نریندر مودی نے مہمان صدر سے حکام کا تعارف بھی کرایا۔