امریکہ میں پیر کو 'پریزیڈنٹس ڈے' منایا گیا۔ یہ دن ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو امریکہ کے تمام سابق صدور خصوصاً پہلے صدر جارج واشنگٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ لیکن اس بار اس دن پر امریکہ کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین صدر کی جانب سے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
تصاویر: پریزیڈنٹس ڈے پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے
5
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یہ اقدام امریکہ کی جنوبی سرحد پر موجود خطرات اور مشکل صورتِ حال کے پیشِ نظر اٹھا رہے ہیں جن سے نبٹنے کے لیے ان کے بقول سرحد پر دیوار کی تعمیر ضروری ہے۔
6
لیکن ڈیموکریٹس ان کا یہ موقف مسترد کرتے ہوئے سرحدی دیوار کو غیر ضروری اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ضیاع قرار دیتے ہیں۔
7
امریکی آئین نے صدر کو غیر معمولی صورتِ حال میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اختیار دیا ہے جس کے تحت وہ کئی معاملات میں کانگریس کو بائی پاس کرسکتا ہے۔
8
ماضی میں امریکی صدور نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے اختیار کا استعمال زیادہ تر حالتِ جنگ میں ہی کیا ہے۔