25 جولائی 2018 کو پاکستان میٕں ہونے والے عام انتخابات میں وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ اس ایک سال کے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
انتخابات میں عمران خان کی فتح کا ایک سال تصاویر میں
1
پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوئے جن کے نتیجے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کو کامیابی حاصل ہوئی۔
2
17 اگست 2018 کو قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کا انتخاب جیتنے کے بعد عمران خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے اور انہیں جیلوں میں ڈالیں گے۔
3
وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تاکہ ملک کو درپیش مالی اور معاشی مشکلات کے لیے سعودی عرب کی مدد حاصل کی جا سکے۔ اس دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو 6ارب امریکی ڈالر کا امدادی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔
4
عمران خان کی حکومت آنے کے فوراً بعد اکتوبر 2018 میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں 9 سال سے جیل میں قید آسیہ بی بی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کر دیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں نے اس پر احتجاج کیا۔