رسائی کے لنکس

'پب جی' موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی


نوجوانوں میں مقبول آن لائن ویڈیو گیم پلیئر ان نون بیٹل گراؤنڈ (پب جی) موبائل ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ چین کے علاوہ موبائل فون ایکشن گیم پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے گیمز میں شامل پب جی تب سے ہی مقبول ہے جب یہ تین سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔

آن لائن گیم پب جی میں کھلاڑیوں کے گروپ ایک دوسرے کے ساتھ اس وقت تک لڑتے ہیں جب تک کوئی ایک پلیئر زندہ نہیں بچ جاتا۔

مختلف ایپس کا تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی سینسر ٹاور کے مطابق پب جی ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کے تازہ ترین اعداد و شمار نے معروف گیم 'سب وے سرفرز' اور 'کینڈی کرش ساگا' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہ آسانی سے کھیلے جانے والے گیمز سمجھے جاتے ہیں۔

تجزیاتی ادارے نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار ڈینئل احمد کا کہنا ہے کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں کہ کمپیوٹرکے اے اے اے بیٹل رویل نامی گیم کے ڈاؤن لوڈز بھی موبائل اسپیس میں اس ہی تعداد تک جا سکتے ہیں۔

موبائل، ویڈیو گیمز کی موجودگی میں سنوکر کتنا مقبول؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:57 0:00

ٹین سینٹ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین اور عالمی منڈیوں میں آن لائن گیمز کا معاوضہ ادا کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی آمدنی میں چوتھی سہ ماہی میں 29 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی سہ ماہی میں ٹین سینٹ کے دو مقبول گیم 'آنر آف کلنگ' اور 'پب جی موبائل' چین اور عالمی منڈیوں میں بالترتیب ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہیں۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹین سینٹ نے کہا ہے کہ اس کا ہدف یہ ہے کہ وہ گیمز سے ہونے والی آمدنی کا نصف بیرونی ممالک سے حاصل کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے گیمز کی بڑی مارکیٹ بھارت نے 'پب جی' سمیت متعدد چینی ایپس پر پابندی لگا دی تھی۔

XS
SM
MD
LG