رسائی کے لنکس

ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی، خراجِ عقیدت پیش

برطانیہ میں جمعے کو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شاہی محل ونزر کیسل کے باہر ملکہ کے چاہنے والوں نے ان کی یاد میں پھول اور ان کی تصاویر بھی رکھیں۔ جمعے کو بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کمیلا ایک نجی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ 70 برس تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم آٹھ ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔


XS
SM
MD
LG