رسائی کے لنکس

ملکۂ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کا جشن

ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کو 70 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کی چار روزہ تقریبات کا آغاز جمعرات سے ہوگیا ہے جو اتوار تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ملکہ کے اعزاز میں خصوصی پریڈ منعقد کی گئی اور فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں جہازوں نے مختلف کرتب دکھاتے ہوئے فضا میں 70 کا ہندسہ بھی بنایا۔ کوئین الزبتھ فروری 1952 میں برطانیہ کی ملکہ بنی تھیں جب کہ ان کی تاج پوشی دو جون 1953 کو ہوئی تھی۔ کوئین الزبتھ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک تخت نشیں رہنے والی فرماں روا ہیں۔ ان کی پلاٹینم جوبلی کی رنگارنگ تقریبات کی تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔


XS
SM
MD
LG