پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اتوار کو شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ایک گرجا گھر پر دہشت گردوں کے حملے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تصاویر: کوئٹہ میں گرجا گھر پر خود کُش حملہ

1
پولیس حکام کے مطابق اتوار کی دوپہر کو جب مسیحی برادری کے تقریباً چار سو لوگ چرچ میں عبادت کے لیے جمع تھے تو اسی اثناء میں دو خودکش حملہ آوروں نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

2
ایک حملہ آور نے چرچ کے احاطے میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے وہاں بھگڈر مچ گئی۔

3
کچھ لوگ وہاں کمروں میں چھپ گئے جبکہ بعض عبادت گاہ سے باہر نکل آئے جہاں دوسرا خودکش حملہ آور موجود تھا۔

4
تاہم وہ اپنے جسم کے ساتھ بندھے بارودی مواد میں دھماکا کرنے میں ناکام رہا اور اُس نے عبادت والے کمرے سے نکلنے والے افراد پر فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فیس بک فورم