مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں آج رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف خطوں اور ممالک میں مسلمان اپنی مقامی روایات کے مطابق اس ماہ کا استقبال کرتے ہیں۔ کئی ممالک میں رمضان شروع ہونے سے قبل ہی خصوصی طور پر گھروں، دکانوں اور بازاروں کو سجایا بھی جاتا ہے۔
رمضان کی آمد، دنیا کے مختلف خطوں میں روایتی گہما گہمی

1
فلسطین میں رمضان کی آمد کا جشن منانے کے لیے آتش بازی کی جا رہی ہے۔

2
کویت میں رمضان کی آمد پر ایک شخص اپنی دکان سجا رہا ہے۔

3
مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک میں رمضان کے استقبال کے لیے بازاروں اور گھروں پر روایتی ’فانوس‘ لگائے جاتے ہیں۔

4
انڈونیشیا مسلم آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں لوگوں نے سماجی فاصلے کے ساتھ مساجد میں پہلی تراویح ادا کی۔
فیس بک فورم