مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں آج رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔ مختلف خطوں اور ممالک میں مسلمان اپنی مقامی روایات کے مطابق اس ماہ کا استقبال کرتے ہیں۔ کئی ممالک میں رمضان شروع ہونے سے قبل ہی خصوصی طور پر گھروں، دکانوں اور بازاروں کو سجایا بھی جاتا ہے۔
رمضان کی آمد، دنیا کے مختلف خطوں میں روایتی گہما گہمی
17
مصر میں سڑکوں پر آرائشی سامان کے اسٹالز لگے ہوئے ہیں جہاں روایتی لالٹینیں اور دیگر سجاوٹی اشیا فروخت کی جا رہی ہیں۔
18
پاکستان کے شہر کراچی میں فلاحی تنظیموں کے رضاکار لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔