دنیا بھر میں ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان کی خصوصی عبادات اور دیگر سرگرمیاں جاری ہے۔
لاک ڈاؤن میں رمضان کی سرگرمیاں
9
فلسطین کی مساجد میں بھی کرونا وائرس کے سبب ان دنوں سناٹے کا راج ہے۔ تاہم مساجد میں موجود عملہ ضرور عبادات میں مصروف نظر آ رہا ہے۔
10
بحرین میں روزہ دار گھر سے باہر جانے کی صورت میں فیس ماسک پہنتے ہیں۔ جسے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پہلی احتیاطی تدبیر کے طور پر پہنا جاتا ہے۔
11
جرمنی کی ایک مسجد کے پیش امام ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے لوگوں کو تلاوت سنا رہے ہیں۔ ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے جرمنی میں رہائش پذیر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں پر رہتے ہوئے تلاوت سنتی ہے۔
12
نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کے لیے ہر سال بہت بڑی تعداد میں افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم اس بار صورت حال یکسر مختلف ہے۔