رسائی کے لنکس

پاکستان: بس کے حادثے میں 25 ہلاک


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 55 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شب دیر گئے کہوٹہ سے چکوال جانے والی بس کا ڈرائیور تیزی رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو نا رکھ سکا جس سے وہ تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

باراتیوں سے بھری ہوئی بس کی چھت پر بھی 20 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں جا بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

زخمی ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ موڑ کاٹتے وقت بریک اچانک فیل ہوگئی اوربس گہری کھائی میں جا گری۔

جائے حادثہ پر رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لیے امدادی کارکنوں نے پیر کی صبح بھی اپنا کام جاری رکھا۔

XS
SM
MD
LG