ماہ رمضان آتے ہی بازاروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں. جیسے جیسے اس مہینے کے آخری دن نزدیک آتے ہیں عید کی تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔ ان دنوں ہر کوئی عید کے لیے خریداری کررہا ہے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ مرد بھی عید کی تیاری میں مصروف ہیں۔ مردانہ کپڑوں کی بات آئے تو سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ درزیوں کی دکانوں پر آرڈر بکنگ بند ہے جب کہ لوڈشیڈنگ کے باعث بھی درزیوں کا کام متاثر ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گاہکوں کا کہنا ہے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے نے ان کی عید شاپنگ کا بجٹ متاثر کیا ہے.
'ریڈی میڈ' کپڑوں کی مانگ
5
درزیوں کے پاس کام کی زیادتی کے باعث انھوں نے نئے آرڈر لینا بند کردیے ہیں۔
6
مردانہ کپڑوں کی بات آئے تو ریڈی میڈ سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے
7
قوت خرید کم ہونے کے باعث بہت سے افراد بازاروں کے چکر لگارہے ہیں
8
آرڈر پورے کرنے کیلئے درزی دن رات سلائی میں مصروف ہیں