ماہ رمضان آتے ہی بازاروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں. جیسے جیسے اس مہینے کے آخری دن نزدیک آتے ہیں عید کی تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔ ان دنوں ہر کوئی عید کے لیے خریداری کررہا ہے۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ مرد بھی عید کی تیاری میں مصروف ہیں۔ مردانہ کپڑوں کی بات آئے تو سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ درزیوں کی دکانوں پر آرڈر بکنگ بند ہے جب کہ لوڈشیڈنگ کے باعث بھی درزیوں کا کام متاثر ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گاہکوں کا کہنا ہے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے نے ان کی عید شاپنگ کا بجٹ متاثر کیا ہے.
'ریڈی میڈ' کپڑوں کی مانگ
1
سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافے کے باعث دکاندار منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں
2
مردانہ کپڑوں میں سادے شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ کڑھائی والے کرتوں کی مانگ ہے
3
گاہکوں کا کہنا ہے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے نے ان کا عید شاپنگ بجٹ متاثر کیا ہے
4
Pemandangan dari udara pesawat yang terendam sebagian di kawasan yang banjir di Chennai, India.