رسائی کے لنکس

کیونکہ ایریکا خاص ہیں!


کیونکہ ایریکا خاص ہیں!
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:30 0:00

ایریکا نیش

ایریکا نے نہ صرف امریکی یونیورسٹیوں سے ماسٹرز کی دو ڈگریاں حاصل کیں بلکہ جسمانی معذوری کے شکار افراد کی دیکھ بھال اور تربیت کے لئے ایک کتاب لکھی، جو اب امریکہ میں فزیکل تھراپی سکھانے والے اداروں میں پڑھائی جا رہی ہے

نام ہے ان کا ایریکا نیش۔ وہ اپنی بات چیت سے کسی کو بھی اس تاثر میں مبتلا کر سکتی ہیں کہ وہ ایک مکمل صحت مند انسان ہیں۔ لیکن، یہ ان کی وہیل چئیر ہے جو بتاتی ہے کہ اس پر بیٹھی خاتون چلنے پھرنے اور جسمانی حرکت کرنے سے قاصر ہیں۔

ایریکا نیش واشنگٹن ڈی سی میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کی مدد اور تربیت کے لئے ’ہیلپ یور سیلف انک‘ نام کا ادارہ چلا رہی ہیں۔ لیکن، اس ادارے کی بانی اور چیف ایگزیکٹو بننے سے کوئی 23 سال پہلے ایریکا اٹلی میں ایک بھرپور اور صحت مند زندگی گزار رہی تھیں۔

گھڑ سواری اور موٹر سائیکل سواری ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ ایک موٹر سائیکل حادثے میں ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ نے انہیں عمر بھر کے لئے وہیل چئیر پر منتقل کر دیا۔ 23 سال سے ایک ایسی جسمانی کمی کے ساتھ تن تنہا زندگی کا سفر طے کرنا، جس میں ہر موڑ پر ہمت توڑنے والے عناصر اور عوامل راستہ روکے کھڑے ہوں، کسی عام صلاحیت اور جرات کے حامل انسان کا کام نہیں۔

لیکن، ایریکا نے نہ صرف امریکی یونیورسٹیوں سے ماسٹرز کی دو ڈگریاں حاصل کیں بلکہ جسمانی معذوری کا شکار افراد کی دیکھ بھال اور تربیت کے لئے ایک کتاب لکھی، جو اب امریکہ میں فزیکل تھراپی سکھانے والے اداروں میں پڑھائی جا رہی ہے۔

ہم نے ایریکا سے پوچھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ایسی غیر معمولی بہادری اور خود انحصاری کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کتنا مشکل ثابت ہوا؟ ایریکا کے جوابات کے لئے دیکھئے ہماری وڈیو رپورٹ:

کیونکہ ایریکا خاص ہیں!
please wait

No media source currently available

0:00 0:08:30 0:00

XS
SM
MD
LG