رسائی کے لنکس

کابل: منشیات رکھنے کا الزام، سفارت خانے کے چھ ملازم برطرف


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’’محکمہ اپنے اہل کاروں اور کانٹریکٹروں کی جانب سے ضابطے کی کسی خلاف ورزی کے معاملے کو سختی سے نمٹتا ہے۔ ایسے واقعات کی تفصیلی چھان بین کی جاتی ہے، اور ثابت ہونے کی صورت میں، محکمہ کڑی تادیبی کارروائی کرتا ہے‘‘

کابل میں واقع امریکی سفارت خانے نے ’’منشیات برآمد ہونے کے جرم‘‘ کی اطلاع ملنے پر اقدام کرتے ہوئے اپنے چھ اہل کاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ بات روزنامہ ’وال اسٹریٹ جرنل‘ میں جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

ادھر، محکمہٴ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’’محکمہٴ خارجہ اپنے اہل کاروں اور کانٹریکٹروں کی جانب سے ضابطے کی کسی خلاف ورزی کے معاملے کو سختی سے نمٹتا ہے‘‘۔

ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ ’’ایسے واقعات کی تفصیلی چھان بین کی جاتی ہے، اور ثابت ہونے کی صورت میں، محکمہ کڑی تادیبی کارروائی کرتا ہے‘‘۔

محکمہ ٴ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہمارے شہریوں اور بیرون ملک سفارتی عملے کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘‘۔

اخباری رپورٹ کے بارے میں، محکمے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہاں تک اِن چھ اہل کاروں کا معاملہ ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات استعمال کر رہے تھے، یا یہ منشیات اُن سے برآمد کی گئیں، اُن کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جاتا ہے، اور وہ کابل میں امریکی سفارت خانے سے وابستہ نہیں رہیں گے‘‘۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’برآمد ہونے والی اشیا غیر قانونی نہیں تھیں۔ تاہم، اِن قانونی نشہ آور ادویات کا نامناسب استعمال کیا جا رہا تھا‘‘۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ’’تاہم، صیغہٴ راز کی کارروائی کے باعث اور چھان بین کی نوعیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ہم مزید ردِ عمل کا اظہار نہیں کرسکتے‘‘۔

XS
SM
MD
LG