رسائی کے لنکس

ممتاز بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی نئی درجہ بندی


ہارورڈ یونیورسٹی نےاس سال بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کی رینکنگ بالترتیب دنیا کی دوسری اور تیسری مشہور ترین یونیورسٹیوں کے طور پر کی گئی ہے

’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘ نے آج دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں کی2015 ء کی درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

امریکی یونیورسٹیاں رواں برس بھی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں غالب اکثریت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی نےاس سال بھی اپنی پوزیشن برقراررکھتے ہوئے دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

’ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن‘ کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والی 100 بین الاقوامی مشہور ترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے مطابق، برطانوی یونیورسٹیوں نے گذشتہ برس کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے، جس کے 12 اعلی تعلیمی اداروں نے نئی فہرست میں جگہ حاصل کرلی ہے، جبکہ کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں کی رینکنگ بالترتیب دنیا کی دوسری اور تیسری مشہور ترین یونیورسٹیوں کے طور پر کی گئی ہے۔

دنیا کی ممتازترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی بین الاقوامی تعلیمی سروے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے جس میں 10,000 تعلیمی ادروں کے ماہرین تعلیم نے حصہ لیا تھا۔ سو شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی ان کی عالمی ساکھ اور انفرادی اسکور سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اس سال برطانیہ سے دارالحکومت لندن سے ایمپریل کالج لندن 14 ویں، یونیورسٹی کالج لندن 17ویں اورکنگز کالج لندن 31 ویں نمبر پر ہیں ۔ ان کے علاوہ مانچسٹر یونیورسٹی 50 اور ایڈنبرگ یونیورسٹی 29 ویں نمبر پرہے ۔

یونیورسٹی آف برسٹل ،درھم یونیورسٹی کو پہلی بار بالترتیب 91،81 پوزیشن ملی ہے جبکہ یونیورسٹی آف واروک 90 کی پوزیشن پر ہے۔

امریکی تعلیمی اداروں نے نئی رینکنگ میں 100 میں سے 43 نمائندگیاں حاصل کی ہیں جس میں دنیا کی دس اعلی ترین یونیورسٹیوں میں اس کی 8 یونیورسٹیوں شامل ہیں البتہ گذشتہ برس 46 یونیورسٹیوں کے مقابلے میں اس سال امریکی جامعات کی تعداد کم رہی ہے۔

رواں برس میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، اسٹین فورڈ یونیورسٹی چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ ٹاپ ٹین فہرست میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا بارکلے ، پرنسٹن یونیورسٹی، ییل یونیورسٹی اور کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سر فہرست رہی ہیں۔

دنیا کی ممتاز ترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں امریکہ اور برطانیہ کے بعد جرمنی سو میں سے 6 یونیورسٹیوں کی نمائندگی کے ساتھ تیسری بڑی قوم ہے۔

فرانس کی 5 یونیورسٹیوں نے نئی فہرست میں جگہ حاصل کی ہے اسی طرح بہترین نمائندگی کے ساتھ نیدرلینڈ کی 5 یونیورسٹیاں دنیا کےممتاز تعلیمی اداروں میں شامل کی گئی ہیں۔

ایشیا سے ٹوکیو کی یونیورسٹی 11 سے 12 ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ البتہ، چین کے اعلیٰ تعلیمی ادارہ سنگھوا یونیورسٹی دس پوزیشن پھلانگ کر 27 ویں درجے پر پہنچ گئی ہے۔ پیکنگ یونیورسٹی بھی گذشتہ برس 43 کے مقابلے میں اس سال 32 ویں نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG