رسائی کے لنکس

فیری میڈوز روڈ

نام کے اعتبار سے ’فیری میڈوز‘ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں پریوں کی ایک طلسم آمیز دُنیا آباد ہے۔ اور وہاں پہنچنے کیلئےبہت ہی کٹھن اور مشکل ترین راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ویسے، حقیقت جانیئے، تو ایسا ہی ہے۔ "فیری میڈوزروڈ"کو دُنیا کے خطرناک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ گلگلت بلتستان میں شاہرائےقراقرم پر واقع رائی کوٹ پُل سے تتو گاوٴں تک یہ پُرخطر راستہ تقریباً 12کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ چند کلومیٹر کا یہ راستہ جیپ کےذریعے،تقریباًٍ 1 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ انتہائی خطرناک موڑ اور اکثر جگہوں پرسینکڑوں میٹر گہری کھائیوں کی وجہ سے، پاکستان اور دُنیا بھر میں یہ راستہ منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG