نام کے اعتبار سے ’فیری میڈوز‘ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں پریوں کی ایک طلسم آمیز دُنیا آباد ہے۔
اور وہاں پہنچنے کیلئےبہت ہی کٹھن اور مشکل ترین راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
ویسے، حقیقت جانیئے، تو ایسا ہی ہے۔
"فیری میڈوزروڈ"کو دُنیا کے خطرناک ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
گلگلت بلتستان میں شاہرائےقراقرم پر واقع رائی کوٹ پُل سے تتو گاوٴں تک یہ پُرخطر راستہ تقریباً 12کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔
چند کلومیٹر کا یہ راستہ جیپ کےذریعے،تقریباًٍ 1 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔
انتہائی خطرناک موڑ اور اکثر جگہوں پرسینکڑوں میٹر گہری کھائیوں کی وجہ سے، پاکستان اور دُنیا بھر میں یہ راستہ منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
فیری میڈوز روڈ
13
خطرناک اور پتھریلا راستہ آپ کو ایسی جگہ پہنچاتا ہے جو آپ خوابوں میں دیکھتے ہوں
14
انتہائی مشکل اور خطرناک راستہ مگر خوبصورت نظاروں کے ساتھ
15
اکثر جگہوں پر ایسا معلوم دیا جیسے راستہ ہی نہیں ہے
16
اس قسم کے راستوں پر ڈرائیور کا ماہر ہونا بہت ضروری ہے۔