رسائی کے لنکس

روس: بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، آبادیاں زیرِ آب

روس میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب برف پگھلنے سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ بڑھنے کے سبب کئی دریاؤں میں طغیانی ہے۔ یورپ کے تیسرے بڑے دریا ارال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے ماسکو سے 1500 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع پانچ لاکھ آبادی کا شہر اورنبرگ زیرِ آب آ گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر کے لگ بھگ 12 ہزار مکانات ڈوب گئے ہیں جب کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ روسی دریاؤں میں طغیانی کے سبب پڑوسی ملک قازقستان کا شمالی علاقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اکثر موسمِ بہار کے آغاز پر درجۂ حرارت میں اضافے کے سبب دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن 80 برس میں پہلی بار علاقہ اتنے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔


XS
SM
MD
LG