رسائی کے لنکس

نیوکلیئر پلانٹس کی تعمیر اور ہیلی کاپٹرز کی تیاری، سمجھوتے


ذرائع کے مطابق، روسی تحویل میں کام کرنے والا ادارہ، ’روز ایٹم‘ بھارت میں کم از کم 10 نیوکلیئر ری ایکٹر قائم کرے گا۔ دونوں حکومتوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ روس بھارت کے لیے جدید ہیلی کاپٹر تیار کرے گا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہٴ بھارت کے دوران، روس اور بھارت نے جمعرات کو نئی دہلی میں جوہری توانائی اور فوجی تعاون کے بارے میں نئے سمجھوتوں پر دستخط کیے۔

اس سے قبل، مسٹر پیوٹن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مووی سے بات چیت کی۔

دونوں فریق کا کہنا ہے کہ روسی تحویل میں کام کرنے والا ادارہ، ’روز ایٹم‘ بھارت میں کم از کم 10 نیوکلیئر ری ایکٹر قائم کرے گا۔

دونوں حکومتوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ روس بھارت کے لیے جدید ہیلی کاپٹر تیار کرے گا۔

ایک روزہ دورے میں، مسٹر پیوٹن نے صدر پرناب مکھرجی اور حزب مخالف کی رہنما، سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔

یوکرین کے بحران میں کردار ادا کرنے پر، مغربی ملکوں کی طرف سے روس پر معاشی تعزیرات عائد کی گئی ہیں، اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پیوٹن کا مقصد توانائی کی نئی منڈیاں تلاش کرنا ہے، تاکہ اِن تعزیرات کے اثرات کو زائل کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG