رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

14:44 1.3.2022

امریکہ کا 12 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں تعینات روس کے 12 سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی ترجمان اولیویا ڈالٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مشن میں شامل 12 انٹیلی جنس اہل کاروں کو نکالنے کو فیصلہ کیا ہے جو جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر امریکہ میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کر رہے تھے۔

اُن کے بقول امریکہ نے اس فیصلے سے اقوامِ متحدہ اور وہاں تعینات روس کے مستقل مشن کا آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روسی اہلکاروں کا جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونا امریکہ کی قومی سلامتی کےمنافی ہے۔ لہذٰا یہ کارروائی اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹر کے معاہدے کے مطابق کی جا رہی ہے اور اس پر کئی ماہ سے کام جاری تھا۔

مزید پڑھیے

12:52 1.3.2022

روس کا یوکرین کے شہر خارکیف میں سرکاری عمارت پر میزائل حملہ

یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روس نے بدھ کو خارکیف شہر میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے ٹوئٹر پر میزائل حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ چھیڑ رہا ہے اور عام افراد کو نشانہ بناتے ہوئے شہریوں کے گھروں کو تباہ کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کا اب بنیادی ہدف بڑے شہر ہیں جہاں اب میزائل داغے جا رہے ہیں۔

11:55 1.3.2022

روس اور یوکرین مذاکرات کے دوسرے دور پر متفق

روس اور یوکرین کی حکومتوں نے کہا ہے کہ ان کے وفود کے درمیان امن مذاکرات کے سلسلے میں دوبارہ ملاقات ہو گی۔

بیلاروس کی سرحد پر روس اور یوکرین کے درمیان پیر کو مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں یوکرین کے وفد نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا تاہم فریقین نے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

روس کے مذاکرات کار ولادیمیر میدنسکے نے پیر کو کہا تھا کہ روس کا مقصد ایک معاہدے پر پہنچا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

11:47 1.3.2022

رپورٹر ڈائری: لوگ ہم سے یہی سوال پوچھتے ہیں کہ جنگ کب ختم ہوگی؟

تھکے ہوئے چہرے، بے خواب نگاہیں، اور پریشان بچے جنہیں دیکھ کر لب مسکرا ہی دیتے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں لاتعداد خاندان جنگ کے دوران دھماکوں سے بچنے کے لیے شہر کے میٹرو سٹیشن اور زیر زمین تعمیر شدہ پارکنگ گیراجوں میں گزارہ کر رہے ہیں۔ اس دوران یا تو رفع حاجت یا خوراک کے حصول کے لیے ہی کسی کا باہر نکلنا ہوتا ہے۔

ملک چھوڑنے کے لیے سفر کرنے والے خاندان بھی سڑک کنارے گاڑیوں کے باہر سستاتے ہوئے دکھ جاتے ہیں۔ یہ خاندان گھنٹوں، یا بعض اوقات کچھ دنوں سے ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کے پار جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کبھی ان سرحدوں کے پار جانا بالکل مشکل نہیں تھا مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ افق کے پار ہیں اور روز بروز ان کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

کہیں نم آنکھوں کے ساتھ نوجوان اپنے والدین یا بزرگوں کو الوداع کر رہے ہیں کیونکہ وہ یا تو سفر کے لیے بہت ضعیف ہیں یا اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے۔ وہ ایسا کریں بھی کیوں؟ وہ ان ہنگامہ خیز حالات میں اپنی زمین سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG