روس کا اسپتال پر حملہ
یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری ہے جس میں ایک تباہ حال عمارات کے ملبے پر آگ لگی ہوئی ہے جب کہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا دعویٰ ہے کہ ملک کے شمال میں واقع شہر ژتومیا میں روس نے فضائی حملے میں ایک زچہ و بچہ اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔
روس کا ساتھ دینے پر بیلاروس پر یورپی یونین کی نئی پابندیاں عائد
یورپی یونین کے فرانسیسی سربراہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روسی جارحیت میں مدد فراہم کرنے پر یورپی یونین نے بیلاروس کے خلاف نئی تعزیرات کی منظوری دی ہے۔
ٹوئٹر پر شائع ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ بیلاروس کی معیشت کے جو شعبہ جات زد میں آئیں گے ان میں لکڑی، اسٹیل اور پوٹاش شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیے گئے اقدام کو یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع کیا جائے گا، تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔