سعودی عرب میں پیر کو مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مقدس شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر ایک چوکی پر خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار افراد مارے گئے جبکہ ایک خودکش بم حملہ آور نے مغربی شہر، جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا تھا۔ ایک دھماکا مشرقی شہر قطیف کی ایک شیعہ مسجد کے باہر ہوا، جسے خودکش حملہ بتایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔
سعودی عرب میں خودکش دھماکے

1
خودکش دھماکے کے فوراً بعد ’العربیہ نیٹ ورک‘ ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ویڈیو میں دھماکے کے مقام سے دھواں اُٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

2
سعودی عرب میں حالیہ برسوں کے دوران بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم ایک روز میں تین مبینہ خودکش بم دھماکے یقیناً باعث تشویش ہیں۔

3
جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

4
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے باہر ایک چوکی پر خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار افراد مارے گئے۔