رسائی کے لنکس

سائنسدانوں نے کینسر کے خلیے ختم کرنے والا پروٹین ایجاد کر لیا


نیویارک کی کورنیل یونیورسٹی میں طبی ماہرین نے کینسر پر قابو پانے کے لیے پروٹین کی ایک ایسی دوا بنائی ہے جو جسم میں موجود کینسر کے خلیوں کو تباہ کرتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر سے ہلاک ہونے والے 90٪ لوگ اس وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں کہ کینسر ان کے جسم میں پھیل جاتا ہے۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ پروٹین کمبینیشن سے کینسر کے ہونے والی اموات پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا۔ یہ پروٹین کمبینیشن انسانی جسم میں موجود کینسر کے خلیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


کینسر کے لیے عموماً سرجری، ریڈی ایشن یا پھر کیمو تھریپی کا استعمال کیا جاتا ہے مگر جب کینسر پورے جسم میں پھیل جاتا ہے اور جسم کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے ٹیومرز بنا دیتا ہے تو کامیاب سرجری کے امکانات کم رہ جاتے ہیں۔

نیویارک کی کورنیل یونیورسٹی میں طبی ماہرین نے کینسر پر قابو پانے کے لیے پروٹین کی ایک ایسی دوا بنائی ہے جو جسم میں موجود کینسر کے خلیوں کو تباہ کرتی ہے۔

پروٹین ایجاد کرنے والی ٹیم کے ایک ممبر مائیک کنگ کہتے ہیں کہ یہ پروٹین جسم میں موجود صحتمند خلیوں کو کچھ نہیں کہتی بلکہ کینسر والے خلیوں کو تباہ کرتی ہے۔

اس ضمن میں ابتدائی تجربات میں جب پروٹین کا استعمال ان چوہوں پر کیا گیا جنہیں کینسر تھا، تو پروٹین جسم سے 100٪ کینسر کے خلیے ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
XS
SM
MD
LG