اسکاٹ لینڈ کے عوام سے ریفرنڈ میں پوچھا گیا تھا کہ "کیا اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک ہونا چاہیے؟" اور جمعرات کو ہونے والی رائے شماری میں اکثریت نے اس سوال کے جواب میں نہیں کے حق میں ووٹ دیا۔ جمعہ کو سامنے آنے والے نتائج میں 55 فیصد ووٹ اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ کا حصہ رہنے کے حق میں آئے۔
ریفرنڈم نتائج: اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا حصہ رہے گا

1
آزادی کے حامی فرسٹ منسٹر ایلکس سلمنڈ نے کہا کہ " ہم جانتے ہیں کہ نہیں کے حق میں اکثریت نے ووٹ دیے،"۔

2
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریفرنڈم سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے گی۔

3
ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔

4
جیسے ہی ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہوئے آزادی کی مخالفت کرنے والوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔