رسائی کے لنکس

پشاور میں بیماریوں کے خلاف مہم، دفعہ 144 نافذ


قطرے پلانے کی مہم کے دوران، پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس کی بندش کا بھی امکان ہے

صوبہٴخیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں دفعہ ا144 نافذ کرکے موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ ’پاکستان تحریک انصاف‘ کی جانب سے شروع کئےگئے 'صحت کا انصاف' مہم کے دوران سیکیورٹی کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز پشاور شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنےوالے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ’صحت کا انصاف‘ مہم کے دوران، موبائل فون کی بندش کا بھی امکان ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے صبح 7 سے شام 5 بجے تک موبائل فون بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر پشاور، ظہیر السلام نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ صحت کے انصاف کے دوسرے مرحلے کے دوران، ضلع پشاور میں بچوں کو 9 بیماریوں سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پشاور میں بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اتوار کے روز شہر بھر میں سات ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات کئےجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کے انصاف کی مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG