پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم لایا گیا جب کہ جگہ جگہ اہلکار تعینات ہیں۔
راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی انتظامات
5
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر کا ایک منظر۔ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔
6
اسٹیڈیم آنے اور جانے والوں کے ساتھ ساتھ اطراف کی سڑکوں کی نگرانی کے لیے اہم مقامات پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
7
سیکیورٹی حکام اسٹیڈیم کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے۔
8
پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔ اس موقع پر تمام راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔