رسائی کے لنکس

logo-print

ننگرہار: سکیورٹی افواج کی کارروائی میں چوٹی کا افغان طالبان کمانڈر ہلاک


افغان سلامتی افواج نے باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران چوٹی کے ایک افغان طالبان کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے، جو ننگرہار کےمشرقی صوبہ افغانستان میں ایک درجن سے زائد اضلاع کا خودساختہ گورنر تھا۔

صوبائی حکام نے یہ بات ’وائس آف امریکہ‘ کو بتائی ہے۔

ننگرہار کے صوبائی ترجمان، عطا اللہ خوگیانی نے ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے کو بتایا کہ گل محمد سانگری کو جمعرات کے روز کی گئی کارروائی کے دوران ننگرہار کے سرخرود ضلعے میں ہلاک کیا گیا، جب افغان سکیورٹی افواج نے رات کو چھاپہ مارا۔

خوگیانی نے بتایا کہ سانگری ضلعہ سرخرود کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی میں مصروف تھا۔ وہ دو دیگر شدت پسندوں کے ساتھ تھا اور افغان افواج کی کارروائی کے دوران بھاگ نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔

جب کہ دیگر دو دہشت گردوں کا پکڑ لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

طالبان نے ابھی تک سانگری کی ہلاکت پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

سرخرود ننگرہار کے دارالحکومت، جلال آباد شہر کے قریب واقع ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG