رسائی کے لنکس

بھارت کے سابق وزیر ششی تھرور پر بیوی کے قتل کی فرد جرم عائد


بھارت کے سابق وزیر مملکت ششی تھرور اپنی بیگم سونندہ پشکر کے ہمراہ۔ فائل فوٹو
بھارت کے سابق وزیر مملکت ششی تھرور اپنی بیگم سونندہ پشکر کے ہمراہ۔ فائل فوٹو

سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور کے خلاف اپنی بیوی کو خود کشی پر اکسانے کے الزام کے تحت فرد جرم داخل

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار موت کے معاملے میں دہلی کی ایک عدالت میں فرد جرم داخل کی اور تھرور کو ملزم بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی بیوی کو خودکشی کے لیے اکسایا اور اذیتیں دیں۔ پولیس نے تین ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کی ہے۔

ششی تھرور پر کئی دفعات لگائی گئی ہیں جن میں 498 یعنی ازدواجی زندگی میں اذیت رسانی اور 306 یعنی خود کشی کے لیے اکسانا شامل ہیں۔

17 جنوری 2014 کو نئی دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل لیلا پیلیس میں سنندا پشکر کی پراسرار طور پر موت ہو گئی تھی۔

پہلے اسے خود کشی بتایا گیا۔ ایک سال کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا اور تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔

ششی تھرور نے پولیس کارروائی کو طے شدہ قدم قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے خلاف سختی سے لڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال کے بعد پولیس کا اس نتیجے پر پہنچنا اس کی منشا پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ 17اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ میں قانون افسر نے بیان دیا تھا کہ اس معاملے میں کسی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اب چھ ماہ کے بعد وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے خود کشی کے لیے اکسایا۔ یہ ناقابل یقین ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG