پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک کے کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ پورے شہر بند کرنے کے بجائے وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے کئی شہروں میں 'اسمارٹ لاک ڈاؤن'
1
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک لازمی ہو گا، ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔ تاہم اشیائے خورو نوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز شام 7 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔
3
اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ لیکن اس کے باوجود مختلف شہروں میں خلاف ورزیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
4
حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کسی بھی شہر میں وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقے یعنی 'ہاٹ اسپاٹس' کا تعین کیا گیا ہے۔
5
ان علاقوں میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں جب کہ شہر کے دوسرے علاقوں سے لوگوں کو ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔