رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، فضائی امداد بھی جاری

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں مختلف ممالک کی طرف سے پیرا شوٹ کی مدد سے امداد بھی پہنچائی جارہی ہے۔ حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں جمعرات کو مزید 62 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ جنگ کے دوران اب تک 32 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ کے سبب غزہ کی لگ بھگ 90 فی صد آبادی بے گھر ہو گئی ہے جسے شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ سلامتی کونسل نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالوں کی غیر مشروط رہائی کے مطالبے پر مبنی قرار داد منظور کی تھی۔ ساڑے پانچ ماہ سے جاری اس جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ہوا تھا۔ حماس کے حملے میں 1200 کے قریب افراد ہلاک اور تقریباً 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔


XS
SM
MD
LG