رسائی کے لنکس

چہرے کی خوبصورتی گھونگھے سے!


​​بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق، گھونگھے کے منہ سے نکلنے والا مادہ چہرے کے لئے انتہائی مفید ہے، جو چہرے کی کھردری اسکن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے

اِسے ’سنیل فیشل‘ کہا جانے لگا ہے۔

جاپان کے دارلحکومت، ٹوکیو میں ایک بیوٹی پارلر نے چہرے کو ترو تازہ رکھنے اور جھریاں کم کرنے کے لئے گھونگھوں کی مدد سے چہرے کا فیشل متعارف کروایا ہے۔ اس فیشل کے دوران زندہ گھونگھوں کو چہرے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق، گھونگھے کے منہ سے نکلنے والا مادہ چہرے کے لئے انتہائی مفید ہے، جو چہرے کی کھردری اسکن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

بیوٹی سلون میں ٹریٹمنٹ کے لیے پانچ عدد گھونگھے رکھے گئے ہیں جنھیں گاجر اور پالک جیسی تازہ سبزیاں کھلائی جاتی ہیں۔

سنیل فیشل 60 منٹ کے فیشل ٹریٹمنٹ کا ایک حصہ ہے، جس کے 161 پاونڈ چارج کئے جاتے ہیں۔


گھونگھے کو پانچ منٹ کے لئے چہرے پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بس یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ گھونگھے اس دوران آنکھوں، ناک ہا منہ میں جانے کی کوشش نہ کریں۔

اس صورت میں اُن کا رخ دوسری جانب موڑ دیا جاتا ہے۔ سلون میں پانچ منٹ کےسنیل ٹریٹمنٹ کے 110 ڈالر چارج کئے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG