ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری کا رخ کیا۔ مری میں برفباری سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مری میں برفباری کے مناظر

1
برفباری اور بارش کے بعد مختلف شہروں سے لوگوں نے سیاحتی علاقے مری کا رخ کیا۔

2
برفباری کے دوران ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

3
برفباری کے بعد مری روڈ سے مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جا رہی ہے۔

4
مری میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔