یورپ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح ترکی بھی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ استنبول میں حالیہ برف باری نے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے تو وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ استنبول کی تاریخی عمارتوں نے تو جیسے سفید چادر اُوڑھ رکھی ہے۔
استنبول میں چہار سو برف ہی برف

1
استنبول میں قائم ترکی کی سب سے بڑی 'جمیلیہ مسجد' بھی برف میں ڈھکی ہوئی ہے۔

2
جمیلیہ مسجد کے باہر لوگوں نے سنو مین بنا رکھا ہے۔ ترکی میں برف باری کے باعث درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔

3
برف باری کے بعد ترک عوام سردی کے موسم کا لطف اُٹھانے بھی باہر نکلے۔ سب سے بڑی، برف میں ڈھکی مسجد کے سامنے تصاویر بھی بنواتے رہے۔

4
استنبول کے علاوہ دارالحکومت انقرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں برف باری ہوئی ہے۔