رسائی کے لنکس

کرتارپور راہداری کا خیر مقدم: بھارتی پنجاب میں عمران خان کی تصاویر آویزاں

پاکستان اور بھارت کی حکومتیں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر رواں ماہ کرتار پور راہداری کا افتتاح کر رہی ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری شریک ہوں گے۔

پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع گوردوارہ کرتار پور صاحب سے بھارتی سرحد تک جانے والی راہداری کی تعمیر پر بھارتی پنجاب کے کچھ علاقوں میں پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

گورودوارہ کرتار پور صاحب (فائل فوٹو)
گورودوارہ کرتار پور صاحب (فائل فوٹو)

راہداری کی نو نومبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور راہداری سے متعلق پیغامات اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں اور دنیا بھر میں آباد سکھ اس راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کی بعض ویڈیوز بھی شیئر ہوئی ہیں جہاں شاہراہوں پر ایسے پوسٹرز آوایزاں کیے گئے ہیں جن میں راہداری کی تکمیل پر پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں

کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رکھا تھا
1/12 کرتار پور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رکھا تھا
بھارت کے ضلع گورداسپور اور پاکستان کے شہر نارووال کے قریب واقع اس راہداری کی تعمیر کے لیے سڑکیں اور دریا پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے
2/12 بھارت کے ضلع گورداسپور اور پاکستان کے شہر نارووال کے قریب واقع اس راہداری کی تعمیر کے لیے سڑکیں اور دریا پر پل بھی تعمیر کیا گیا ہے
سکھ یاتریوں کو بھارت کی سرحد سے گوردوارے کے مقام تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی<br />
<br />
&nbsp;
3/12 سکھ یاتریوں کو بھارت کی سرحد سے گوردوارے کے مقام تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی

 
سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے
4/12 سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے
سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک نے اپنے زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے تھے
5/12 سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک نے اپنے زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے تھے
پاکستان اور بھارت کی سرحد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گوردوارے تک پہنچنے کے راستے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے
6/12 پاکستان اور بھارت کی سرحد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گوردوارے تک پہنچنے کے راستے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے
زائرین کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے بزرگ اور معذور افراد استفادہ کر سکیں گے
7/12 زائرین کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے بزرگ اور معذور افراد استفادہ کر سکیں گے
کرتار پور راہداری منصوبے کے معاہدے کے لیے پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے
8/12 کرتار پور راہداری منصوبے کے معاہدے کے لیے پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان مذاکرات کے متعدد دور ہوئے تھے
رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کے باعث گوردوارہ خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے
9/12 رات کے وقت روشنی کے خصوصی انتظامات کے باعث گوردوارہ خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے
روشنیوں سے جھلملاتی کرتار پور راہداری اور اس سے منسلک دیگر تعمیرات
10/12 روشنیوں سے جھلملاتی کرتار پور راہداری اور اس سے منسلک دیگر تعمیرات
حکومتِ پاکستان کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر پر اربوں روپے لاگت آئی ہے
11/12 حکومتِ پاکستان کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر پر اربوں روپے لاگت آئی ہے
حکام کے مطابق ہزاروں سکھ یاتری نو نومبر کو اس راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے
12/12 حکام کے مطابق ہزاروں سکھ یاتری نو نومبر کو اس راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے
Previous slide
Next slide

ٹوئٹر پر ایک صارف غلام عباس شاہ نے امرتسر کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں ایک بھارتی سکھ راہداری کی تکمیل اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ ان کے پسِ منظر میں لگے ایک بورڈ پر عمران خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں ہرجیت سنگھ کہہ رہے ہیں کہ گرونانک کے جنم دن کے موقع پر اگر پاکستانی وزیرِ اعظم کی تصاویر امرتسر میں لگائی گئی ہیں، تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

ایک اور ویڈیو میں امرتسر کے رہائشی جسپال کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم اور بھارتی کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو بہت ہی پڑھے لکھے لوگ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں کچھ افراد امرتسر میں لگے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے بینرز اتار رہے ہیں۔

دوسری طرف بعض بھارتی ٹوئٹر صارفین سکھوں کے لیے کھولی جانے والی کرتارپور راہداری کو پاکستان کی سازش بھی قرار دے رہے ہیں۔

میجر (ر) گورو آریا نامی ایک بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امرتسر میں وزیرِ اعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کے پوسٹرز دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان کے بقول وہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان بھارت میں خالصتان تحریک کو دوبارہ شہہ دینے کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتری سات نومبر کو گوردوارہ کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب کے لیے نارووال جائیں گے۔ یاتری آٹھ نومبر کو مذہبی رسومات جب کہ نو نومبر کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG