رسائی کے لنکس

صومالیہ: الشباب کے اسلحہ خانے پر فضائی حملہ


الشباب
الشباب

کینیا کی فوج کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ منگل کے روز کینیا کے جیٹ طیاروں نے ہوائی اڈے پر واقع الشباب کی دو اہم تنصیبات تباہ کردیں جن میں سے ایک ان کا ہتھیاروں کا گودام تھا

کینیا کی فوج نے کہاہے کہ اس نے صومالیہ کے ساحلی شہر کسماؤ میں عسکریت پسند تنظیم الشباب کی اہم تنصیبات تباہ کردی ہیں۔

کسماؤ کو الشباب کے باقی رہ جانے والے زیر قبصہ علاقوں میں اس کا سب سے مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان سائرس اوگونا نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ منگل کے روز کینیا کے جیٹ طیاروں نے ہوائی اڈے پر واقع الشباب کی دو اہم تنصیبات تباہ کردیں جن میں سے ایک ان کا ہتھیاروں کا گودام تھا جب کہ تباہ کی جانے والی دوسری عمارت بھی اسلحہ خانہ کے طورپر استعمال کی جارہی تھی۔

ترجمان کا کہناتھا کہ یہ علاقہ طویل عرصے سے القاعدہ سے منسلک تنظیم کے ایک لاجسٹک سینٹر کے طور پر زیر استعمال تھا۔

کینیا، افریقی یونین اور صومالی حکومت کے فوجی دستے کسماؤ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک بڑے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

بین الاقوامی فوجی دستے گذشتہ ایک ہفتے سے اس ساحلی شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلےپر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

فوجی ترجمان اوگونا کا کہناتھا کہ جیٹ طیاروں سے مطلوبہ اہداف پر 10 سےزیادہ میزائل داغے گئے اور اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

کسماؤ میں الشباب عسکریت پسندوں نے کہاہے کہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک سرکاری فورسز کے خلاف لڑیں گے۔

عسکریت پسند اس ساحلی شہر کو بیرونی علاقوں سے ہتھیار اور دیگر حربی سامان حاصل کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG